counter easy hit

اداکار چارلی چپلن کی یاد میں قائم میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا

Charlie opened

Charlie opened

سوئٹزرلینڈ میں قائم میوزیم میں مزاحیہ اداکار کی زندگی سے متعلق اہم اور یادگار اشیا رکھی گئی ہیں
لاہور (یس اُردو) اپنی شرارتوں اور حماقتوں سے ناظرین کو ہنسانے والے چارلی چپلن کی ہر ادا نرالی ہے ، سوئٹزر لینڈ میں ماضی کے لیجنڈ اداکار چارلی چپلن میوزم کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ۔خاموش فلموں میں اپنی اداکاری سے جان ڈالنے والے برطانوی مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کی ہر ادا ایسی کہ دیکھنے والا بے اختیار مسکرائے ۔نت نئی پرفارمنس سے لوگوں کا دل جیتنے والے برطانوی اداکار چارلی چپلن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے کورزی سر ویوے میں میوزیم کھول دیا گیا جس میں اداکار کی زندگی اور کام سے متعلق اشیا رکھی گئی ہیں ۔میوزیم میں چارلی چپلن ، ان کے اہل خانہ اور نزدیکی افراد کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں ۔ چارلی چپلن نے اپنی زندگی کے آخری 25 سال سوئٹزرلینڈ میں گذارے تھے جہاں وہ 1977 میں انتقال کر گئے تھے