counter easy hit

کوٹ ادو میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خاتون ٹیچر سمیت 7 جاں بحق

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (یس ڈیسک) کوٹ ادو میں بائی پاس کے قریب سکول وین بچوں کو سکول لے کر جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ویگن سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں وین میں سوار 5 بچے، خاتون ٹیچر اور وین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ دونوں گاڑیوں میں سوار 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔

انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر تلہ گنگ راولپنڈی روڈ پر ڈھوک پٹھان پل کے قریب تیز رفتار کوچ بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے کوچ میں سوار محمد صدیق، قمر گل اور صفدر علی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔