اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کی اہلیت کے معاملے پر وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل کو دوسری بار نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔








