counter easy hit

رائے ضمیر الحق کی قیادت میں جرائم پیسہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ، عرفان سپرا

knowledge Sipra

knowledge Sipra

گجرات(انور شیخ سے)تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او عرفان سپرا نے کہا ہے کہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی قیادت میں جرائم پیسہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جرائم پیشہ افراد یا تو جرائم چھوڑ دیں یا پھر علاقہ چھوڑ دیں جرائم پیشہ افراد کے لیے میرے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جب سے چارج سنبھالا ہے تھانہ کے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرکے اپنے مسائل کو حل کرواسکتا ہے عرفان سپرا نے مزید کہاکہ تھانہ میں ہروقت علاقہ کے لوگوں کی خدمت کے لیے حاضر ہوتا ہوں بلا امتیا زاور میرٹ پر اپنے علاقہ کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔