yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک تھا بادشاہ

Yes 1 Webmaster September 28, 2015 1 min read
king
Share this:
king
king

تحریر: مسز جمشید خاکوانی
ساتھیو!ہم صدیوں سے بادشاہوں کی کہانیاں سنتے آ رہے ہیں جن میں زیادہ تر ظالم ہی ہوتے تھے۔ ہماری نسلیں یہ سنتے سنتے قبروں میں جا لیٹیں ہم بھی چلے جائیں گے اور شائد ہماری آنے والی نسلیں بھی ان ظالموں کے پنجہ استبداد میں جکڑی رہیں یہی سوال اب ذہنوں میں اٹھتا ہے کہ جمہوریت تو بادشاہت کی ضد ہے پھر یہ کیسی جمہوریت ہے ہمارے ملک میں جو بادشاہت سے بدتر ہے پہلے تو جو گذری سو گذری مگر ہم نے اپنے ہوش میں پہلی بادشاہت بھٹو مرحوم کی دیکھی جو نو ستاروں پر برق بن کے گری تھی سڑکوں پہ لوگ چیختے بھاگتے دیکھے گولی چل گولی چل گئی کی آوازیں سنیں ،اس وقت سمجھ نہیں تھی کہ جمہوریت کے آتے ہی یہ کیسی بد نظمی اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خورشید علی شاہ کہتے ہیں سیاست نے آئین دیا جمہوریت دی وہ یہ نہیں کہتے جمہوریت نے انہیں میٹر ریڈر سے اربوں پتی بنا دیا اس لیئے انہیں جمہوریت وارہ کھاتی ہے لیکن عوام کو تو نہ آئین نے کچھ فائدہ دیا نہ کمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچے۔پتہ نہیں یہ کیا ہوتی ہے کہاں ہوتی ہے بھٹو کے جوائی نے تو ان دو لفظوں کے معنی بدل کر رکھ دیئے ہیں جو پہلے شائد عوام کی سمجھ میں آئے ہی نہیں تھے ایک بھرم قائم تھا سو وہ بھی گنوا دیا گیا انہوں نے عجیب پالیسی اپنائی جو مخالفت کرے اٹھا کے باہر پھیکوا دو جو اپنا حق مانگے اسیاپنے سے الگ کر دو انکی اسی پالیسی نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا دیا جس کا مدعا آج تک فوج پہ ڈال کر جان چھڑا لی جاتی ہے حالانکہ ایوب دور میں ایسا کوئی سانحہ پیش نہیں آیا۔

جمہوریت کے گُل کھلتے ہی سانحات کی برسات شروع ہو گئی یہ دوسری شاہی فیملی بھی ایک ایسے ہی حادثے کی پیداوار ہے بھٹو کے انتقام کا نشانہ بنے تو جنرل ضیاالحق کی عنایات کے مستحق ٹھیرے کیونکہ جمہوریت ایک بار پھر آوازیں دے رہی تھی باری کے بخار کی طرح یہ شاہی فیملیا ںعوام کی جان کو چمٹی رہیں مشرف صاحب نے انہیں جن جرائم کی بنا پر جدہ پہنچایا وہ پوری دنیا جانتی ہے پروگرا آف دی ریکارڈ میں لطیف کھوسہ صاحب نے سب کا گن گن کے ذکر کیا ہے کچھ دن پہلے تک یہ ”مفاہمت کی ڈور ” میں بندھے تھے لیکن جیسے ہی ان کے مفادات الگ ہوئے مفاہمت کی ڈور بھی ٹوٹ گئی۔

Democracy
Democracy

میں نے سنا ہے کہ اب ان کی یہاں سے چھٹی ہونے والی ہے لیکن یہ بہت جلد دوبارہ پورے زور شور سے واپس آئیں ۔زور ”جمہوریت کی واپسی ” کا ہو گا اور شور ”ایک دوسرے کی مخالفت ” کا ہوگا بظاہر یہی لگے گا یہ پھر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو گئے ہیں کیونکہ یہ جان چکے ہیں” فرینڈلی اپوزیشن ” کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے لوگ انہیں باہم دست و گریبان دیکھنا چاہتے ہیں اس لیئے یہ کچھ عرصہ منظر سے غائب ہونا چاہتے ہیں شائد اس بار امریکہ انکی اولادوں میں سے ہی کچھ نئے چہرے لانا چاہتا ہے اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسی جائے یا عقل سے کام لے۔

ایک بات یاد رکھیں یہ جدہ جا کے عربوں سے بادشاہت ہی سیکھ کر آئیں اس لیئے ان سے کبھی بھی جمہوریت کی امید نہ رکھیئے گا عربوں کا تو اپنا یہ حال ہے کہ انکی پوری تاریخ جھگڑوں سے بھری پڑی ہے ۔مسدس حالی میں اس کا ذکر کچھ یوں آتا ہے ۔کہیں تھا مویشی چرانے پہ جھگڑا ۔۔کہیں پہلے گھوڑا بڑھانے پہ جھگڑا۔۔۔اب جو کہیں آنے جانے پہ جھگڑا۔۔۔کہیں پانی پینے پلانے پہ جھگڑا ۔۔۔یونہی روز ہوتی تھی تکرار ان میں ۔۔۔یونہی چلتی رہتی تھی تلوار ان میں ۔۔۔۔یہ شریف برادران کی جمہوریت انہی بادشاہوں جیسی ہے اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت ویسے بھی ”جیل پلٹ ”مسٹر ٹین پرسینٹ کے ةاتھوں میں آ چکی ہے۔

ذرا سوچیئے جس قسم کے حالات میں پاکستان پھنس چکا تھا اگر جنرل راحیل آگے نہ آتے رینجرز آپریشن نہ کرتی تو اس ملک کا کیا ہوتا ؟جو اب تک آپ کا باشاہ بنا بیٹھا ہے اس کے تو اپنے کیسز کھلنے والے ہیں جب ایک کا طوطا بولے گا تو دوسرے کا آپ ہی بولے گا اس کے بعد ان طوطوں میں جن جن کی جان ہو گی وہ آپ ہی مٹھی میں آ جائے گی خدا کے لیئے پاکستانیو !اب کی بار جمہور کی آوازبن جانا اور جمہوریت کی آڑ میں بادشاہت کو پنپنے نہ دینا اب کے میڈیا اور سوشل میڈیا دونوں نے عوام کو اویر نیس دی ہے عوام اب اتنی بھولی نہیں رہی کہ اصلی جمہوریت کو پہچان نہ سکے!

Mrs Jamshed Khakwani
Mrs Jamshed Khakwani

تحریر: مسز جمشید خاکوانی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Parliament
Previous Post نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ
Next Post سوئزر لینڈ: ممتاز غزل گو شہزاد علی خان سوئزر لینڈ میں پرفارمنس کریں گے
Shahzad Ali Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.