counter easy hit

شاہ محمود قریشی کا شاندار کھڑاک ۔۔۔۔ دنیا کو اصل گیم سے آگاہ کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

King Mahmood Qureshi's magnificent gorge ... The world was able to make the real game aware of it

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان دنیا بھر کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلیفون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وہا کو فون کیا اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور جبراً مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 25 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، خوراک و ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، جبکہ عید،نمازجمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنےدی گئی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کررہی ہیں، بھارتی یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں، بھارتی جارحیت روکنےکیلئےعالمی برادری مؤثر کردار ادا کرے۔سعودی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطےمیں قیام امن کیلئےروابط کاسلسلہ جاری رکھنےپراتفاق کیا۔جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اہم مسئلہ ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں کورین حکومت سے مؤثر کردار کی توقع ہے۔ اس سے قبل 21 اگست 2019 کو بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈینش ہم منصب جیپ کوفوڈ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈنمارک نہتے کشمیریوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کرے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفوڈ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے ڈینش ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت اور روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے لئے یک طرفہ اقدام اٹھایا، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا ہے، بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود ہے۔ کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے لیے تیار تھے اور تیار ہیں ، وزیر اعظم نے منصب سنبھالتے ہی کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم 2 قدم بڑھائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سیکورٹی کونسل نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے، ڈنمارک نہتے کشمیریوں کی مشکلات میں کمی لانے اور کرفیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ ہم اس بات سے متفق ہیں کہ 2 ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ بھارتی چہرے کو بےنقاب کرنے کی پاکستانی کوششیں جاری و ساری ہیں ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website