counter easy hit

ناقابل یقین خبر : اسلام آباد میں سینیٹر شبلی فراز کے گھر چوری کرنے والا دراصل کون نکلا ؟

Incredible news: Who actually came out to steal Senator Shibli Faraz's house in Islamabad?

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) بڑے گھروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام بات ہے لیکن جب سے سی سی ٹی وی کیمرے آے ہیں تبھی سے چوروں کی شامت بھی آگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر سمیت دیگر وارداتیں کرنے والا مبینہ ملزم چھوٹو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سی آئی اے نے بتایا ہے کہ مبینہ ملزمان سے ڈائمنڈ، گولڈ ، کیمرے ،امپورٹڈ پسٹلز سمیت 1 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم راولپنڈی ،اسلام آباد اور لاہور کے پوش علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا، سی آئی اے نے اسلام آباد سےملزم کو گرفتار کیا۔ طریقہ واردات سے متعلق بتایا گیا کہ مبینہ ملزم اکثر واش رومز کی کھڑکی سے گھروں میں داخل ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ مبینہ ملزم گھروں میں کھیر کھانے کے بہانے داخل ہوتا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ بڑی گاڑیوں والے گھر ملزم کا ٹارگٹ ہوتے تھے۔ اس سے قبل کراچی میں بھی بڑے گھروں چوریوں کا سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے پولیس نے گھروں کا صفایا کرنے ولی دو ماسیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو حراست مین لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹ اہوا مال برآمد کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں مرحوم معروف شاعر احمد فراز کے بیٹے سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں ایک بار پھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ نا معلوم چور گھر سے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ نا معلوم چور سینیٹر شبلی فراز کے گھر چوری کر کے فرار ہو گِے ہیں۔ تھانہ کوہسار پولیس سینیٹر شبلی فراز کے گھر پہنچ گئی، فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کی مدد سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق نا معلوم چور گھر سے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوئے ہیں۔ چوری کی واردات رات گئے ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک چار میں گھریلو ماسیوں نے گھرکا صفایا کرڈالا، لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق دونوں چورماسیوں کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے، ماسیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتارماسیاں عصمہ اور ثنا آپس میں سگی بہنیں ہیں،دونوں بہنیں گزشتہ دنوں ساہیوال سے مسافر کوچ کے ذریعے کراچی آئیں، دونوں چور ماسیوں نے کراچی آکر کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافرخانے میں رہائش اختیارکی۔پولیس کے مطابق چور ماسیوں نے گزشتہ دنوں ہی خورشید نامی شہری کے گھر ملازمت اختیار کی، گرفتار ہونے والی چور ماسیوں کے اہل خانہ ساہیوال میں ہی مقیم ہیں،گرفتار چور ماسیوں کے قبضے سے چوری کیے گئے زیور اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے کارروائی کرکے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی پرفیوم چوک کے قریب کی گئی، گرفتار ملزمان میں تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید شامل ہیں، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان نے نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی،اس گروہ نے 20 مئی 2019 کو بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں ہائی فلائی سی این جی اسٹیشن پر 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اور19جون کو بفرزون کلینک پر ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website