yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اللہ کی مہربانی

MH Kazmi February 2, 2017 1 min read
Kindness of God by Javed Choudhry on today
Share this:

اسٹاربکس کافی میکڈونلڈ کے بعد پوری دنیا میں امریکا کی پہچان ہے‘ یہ دونوں امریکی برانڈ آج تک جس ملک میں داخل ہوئے یہ وہاں سے واپس نہیں آئے چنانچہ دعویٰ کرنے والے دعویٰ کرتے ہیں دنیا میں جب تک میکڈونلڈ اور اسٹاربکس موجود ہیں آپ اس وقت تک امریکی تہذیب کو شکست نہیں دے سکتے۔ اسٹاربکس کی بنیاد یونیورسٹی آف شکاگو کے تین سابق طالب علموں جیری بیلڈون‘ زیوسیگل اور گورڈن بوکر نے 1971ء میں رکھی لیکن اس کو نقطہ کمال تک ہاورڈ شلٹز نے پہنچایا‘ شلٹز یہودی ہیں‘ یہ نیویارک کے علاقے بروکلین کے رہنے والے ہیں‘ والد ٹرک ڈرائیور تھا‘ یہ خاندان کے پہلے فرد تھے جنہوں نے کالج کا منہ دیکھا‘ یہ کاروبار یا اسپورٹس میں نام پیدا کرنے چاہتے تھے۔

یہ بیس بال‘ فٹ بال اور باسکٹ بال کے اچھے کھلاڑی ثابت ہوئے لیکن یہ بدقسمتی سے کھیل میں نام پیدا نہیں کر سکے‘ کھیل سے مایوس ہو کر جاب شروع کی اور مختلف کمپنیز میں کام کرتے ہوئے 1980ء میں اسٹاربکس پہنچ گئے اور اس برانڈ کو بین الاقوامی بنا دیا۔ کافی شاپس کو آدھا ریستوران ہونا چاہیے یہ ہاورڈ شلٹز کا آئیڈیا تھا اور یہ آئیڈیا آپ کو اس وقت تمام ممالک میں دکھائی دیتا ہے۔ ہاورڈ شلٹز کی محنت کی وجہ سے دنیا میں اس وقت اسٹار بکس کی 23ہزار768 کافی شاپس ہیں‘ ان کافی شاپس میں 2لاکھ 38 ہزار لوگ ملازم ہیں اورکمپنی سالانہ 21 ارب ڈالر کماتی ہے‘ یہ رقم پاکستان کی کل برآمدات کے برابر ہے۔

ہاورڈ شلٹز ایک دلچسپ کردار ہیں‘ یہ کٹڑ یہودی اور اسرائیل نواز ہیں‘ یہ اسٹاربکس کی آمدنی کا بڑا حصہ اسرائیل بھجواتے ہیں‘ یہ اب تک اسرائیل سے درجنوں ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں‘ یہ اپنے ملازمین کا خاص خیال بھی رکھتے ہیں‘ یہ انھیں کمپنی کے شیئرز بھی دیتے ہیں‘ ان کو میڈیکل اور تعلیم کی سہولتیں بھی دیتے ہیں اور یہ یہودی ہونے کے باوجود کھلے دل کے معتدل انسان بھی ہیں۔ آپ اس شخص کا کمال دیکھئے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات اسلامی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی‘ ان ملکوں میں ایران‘ شام‘ عراق‘ لیبیا‘ صومالیہ‘ سوڈان اور یمن شامل ہیں‘ امریکا نے ان ساتوں ملکوں کے شہریوں کے ویزے بھی روک دیے۔

ان کا امریکا میں داخلہ بھی بند کر دیا اور انھیں پناہ دینے سے بھی انکار کر دیا‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں پناہ کا پروگرام بھی 120 دنوں کے لیے معطل کر دیا‘ یہ کسی امریکی صدر کی طرف سے تاریخ کا انتہائی قدم تھا‘ اسٹاربکس امریکا کی پہلی کمپنی اور ہاورڈ شلٹز پہلے سی ای او ہیں جنہوں نے نہ صرف اس امتیازی سلوک کو چیلنج کیا بلکہ دس ہزار مسلمان مہاجرین کو ملازمتیں دینے کا اعلان بھی کر دیا‘ ہاورڈ شلٹز نے کمپنی کی آفیشل ویب سائٹس پر اسٹاربکس کے ملازمین کے نام خط لکھا اور اس خط میں اعلان کیا ’’ہم ایسے وقت میں زندہ ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی‘ ہم اپنے ملک کے اجتماعی ضمیر کے گواہ ہیں‘ آج امریکا کے خواب پر جو سوال اٹھائے جا رہے ہیں میں ان پر شرمندہ ہوں‘‘۔ ہاورڈ شلٹز نے دعویٰ کیا ’’ہم بطور احتجاج 75 ملکوں میں 10ہزار مسلمان مہاجرین کو ملازمتیں دیں گے‘ ہم اس کا آغاز امریکا سے کریں گے‘‘ ان کا کہنا تھا ’’ ہم میکسیکو کے موقف کی حمایت بھی کرتے ہیں‘ امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار نہیں پل تعمیر ہونے چاہئیں‘‘ یہ امریکی بزنس مینوں کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پہلی بغاوت ہے۔

گوگل‘ فیس بک اور یاہو جیسی کمپنیاں بھی امریکا کی نئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کے لیے پرتول رہی ہیں جب کہ امریکی عوام اور بیورو کریٹس سڑکوں پر نکل چکے ہیں‘ امریکا کی 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے صدر ٹرمپ کا حکم ماننے سے انکار کر دیا‘ دو امریکی عدالتوں نے صدارتی آرڈر کے خلاف حکم جاری کر دیا‘ دنیا نے نیویارک‘ سیاٹل‘ نیوجرسی‘ ورجینیا‘ ڈینور‘ شکاگو‘ ڈیلس‘ لاس اینجلس‘ سان فرانسسکو اور سنٹیاگو کے ائرپورٹس پر عجیب نظارہ دیکھا‘ امریکی شہری گھروں سے نکلے‘ ائرپورٹس پہنچے اور مسلمان مسافروں کا استقبال شروع کر دیا‘ یہ ’’مسلمانو خوش آمدید‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے‘ لوگوں نے ’’سرحد نہیں‘ دیوار نہیں‘‘ کے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

امریکا کی 21 ریاستوں میں اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں‘ آپ امریکا کا کوئی اخبار اٹھا لیں‘ آپ کوئی ٹیلی ویژن چینل آن کر لیں‘ آپ کو اس میں امریکی شہری مسلمانوں کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئیں گے۔ یہ سلسلہ صرف امریکا تک محدود نہیں بلکہ یورپی ممالک میں بھی احتجاج ہو رہے ہیں‘ برطانیہ میں لندن‘ مانچسٹر اور گلاسکو تینوں بڑے شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں‘ امریکی صدر برطانیہ کے دورے پر آ رہے ہیں‘ برطانوی شہریوں نے یہ دورہ منسوخ کرانے کے لیے دستخطی مہم شروع کر دی ‘ برطانیہ کے 14 لاکھ شہری اب تک دستخط کر چکے ہیں‘ برطانوی روایات کے مطابق ایک لاکھ شہریوں کے دستخطوں کے بعد معاملہ خود بخود پارلیمنٹ میں چلا جاتا ہے۔

کل سے برطانوی پارلیمنٹ میں دھینگا مشتی شروع ہو چکی ہے۔ جاپان‘ چین اور روس بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو پریشانی سے دیکھ رہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ نے صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کو غیر قانونی قرار دے دیا‘ یہ احتجاج کرنے والے لوگ کون ہیں؟ اسٹار بکس کس کی کمپنی ہے اور اس کے چیئرمین ہاورڈ شلٹز کون ہیں‘ ائرپورٹس کے سامنے ’’مسلمانو خوش آمدید‘‘ کے پلے کارڈ اٹھا کر کون کھڑا ہے‘ امریکی میڈیا کا مذہب اور شہریت کیا ہے اور یورپ کے کون سے لوگ اور کون سی تنظیمیں مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہیں؟ آپ جوں جوں غور کریں گے آپ حیران ہوتے چلے جائیں گے اور آپ اس کے بعد جب 58 اسلامی ملکوں کو دیکھیں گے تو آپ کی حیرت پریشانی میں تبدیل ہو جائے گی‘ آپ کا ماتھا شرمندگی سے بھیگ جائے گا۔

آپ غور کیجیے‘ ہاورڈ شلٹز جیسے یہودی لوگ مسلمان مہاجرین کو نوکریاں دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ٹام‘ ڈک اور ہنری پلے کارڈ اٹھا کر مسلمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں‘ فلپ‘ کینیڈی اور آرتھر سڑکوں پر نامنظور نامنظور کے نعرے لگا رہے ہیں اورامریکی وکلاء ائرپورٹس پر پناہ گزینوں کے مفت کیس لڑ رہے ہیں لیکن 58 اسلامی ملک ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں‘ یہ ان سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔ آپ پچھلے ایک ہفتے کا میڈیا ریکارڈ دیکھ لیجیے‘ آپ کو کسی اسلامی ملک میں پابندی کی زد میں آنے والے سات برادر ملکوں کے حق میں کوئی مظاہرہ دکھائی نہیں دے گا‘ او آئی سی اور عرب لیگ نے بھی اس صورتحال پر ابھی تک کوئی کانفرنس نہیں بلائی‘ عیسائی ملک کی یہودی ایڈمنسٹریشن کے امتیازی احکامات کے خلاف عیسائی اور یہودی برسرپیکار ہیں لیکن اسلامی دنیا جوتے تلاش کرتی پھر رہی ہے۔

آپ المیہ دیکھئے اسلامی دنیا امریکا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر یہ تک کہنے کے لیے تیار نہیں ’’یہ آپ ہیں جنہوں نے عراق‘ لیبیا‘ شام‘ صومالیہ‘ سوڈان اور یمن کو یہاں تک پہنچایا‘ آپ عراق کے 5 لاکھ شہریوں کے قاتل ہیں‘ آپ نے لیبیا اور شام جیسے پر امن ملکوں کو آتش دان بنا دیا‘ یہ آپ ہی ہیں جنہوں نے صومالیہ‘ سوڈان اور یمن کو چھوٹی چھوٹی قومیتوں میں تقسیم کیا اور آپ اب پاکستان اور ترکی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں‘‘ آپ ملاحظہ کیجیے ہاورڈ شلٹز جیسے لوگ اللہ کے بندوں کی مدد کے لیے میدان میں کھڑے ہیں لیکن اللہ کے بندوں میں اپنے بھائیوں کے لیے آواز اٹھانے کی ہمت نہیں ‘ یہ سربغلوں میں دے کر خاموش بیٹھے ہیں‘ یہ کیا ہے؟کیا ہم اس رویے کے ساتھ عالمی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟۔ آپ المیے پر المیہ ملاحظہ کیجیے اسلامی دنیا ایک طرف مشترکہ فوج بنا رہی ہے‘ دنیا کے 39 اسلامی ملک اس اتحاد کا حصہ بن چکے ہیں۔

باقی ممالک کے ساتھ لابنگ چل رہی ہے لیکن دوسری طرف امریکی صدر نے بیک جنبش قلم سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگا دی اور مشترکہ فوج بنانے والے اسلامی ممالک اس زیادتی پر اُف تک نہیں کر رہے۔ سوال یہ ہے ہم نے اگر دوسرے ممالک کے ظلم پر آواز نہیں اٹھانی تو پھر ہم یہ مشترکہ فوج کیوں بنا رہے ہیں؟ ہم شائد اس اسلامی لشکرکے ذریعے اپنے مسلمان بھائیوں کو فتح کریں گے‘ ہم یہ لشکر  یمن‘ سوڈان‘ شام اور ایران پر چڑھائیں گے ‘ یہ ہیں ہم اور یہ ہیں ہمارے عزائم۔ آپ مزید المیہ ملاحظہ کیجیے‘ امریکا نے پاکستان کو غیر سرکاری سطح پر دھمکی دی آپ نے اگر جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی نہ لگائی تو آپ کا نام بھی سات ملکوں کی فہرست میں آ جائے گا اور ہم نے دھمکی کے بعد ایک ہی دن میں حافظ سعید کو نظر بند کر دیا اور ان کی دونوں تنظیموں کے اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

آپ دنیا کی واحد اسلامی نیوکلیئر پاور کی بہادری دیکھ لیجیے‘ ہم بیرونی دباؤ میں یہ فیصلہ چھ بار کر چکے ہیں ‘ہم چھ بار ان لوگوں کو نظربند اور گرفتار کر چکے ہیں لیکن ہم آج تک ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں کر سکے‘ ہم بھارت اور افغانستان میں دہشت گردی کی ہر واردات کے بعد کسی نہ کسی مولانا‘ کسی نہ کسی حقانی اور کسی نہ کسی حافظ کو گرفتار کر لیتے ہیں‘ یہ کب تک چلے گا اور کہاں تک چلے گا‘ ہمیں کبھی نہ کبھی دنیا کو بتانا ہو گا ہم چیلیں نہیں ہیں‘ ہم شاہین ہیں۔ ہمیں کبھی نہ کبھی اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر پورے عالم اسلام کے لیے کھڑا ہونا ہوگا‘ ہم آج کھڑے ہو جاتے ہیںتو ہم بچ جائیں گے لیکن ہم نے اگر دیر کر دی تو ہم قبرستانوں کے متولی بن کر رہ جائیںگے۔ عراق‘ لیبیا اور شام قبرستان بن چکے ہیں‘ باقی بن رہے ہیں ‘ دنیا کا ہر آنے والا دن یہ ثابت کرتا جا رہا ہے اللہ کسی ایسی قوم کا ہاتھ نہیں تھامتا جو اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد نہ کرتی ہو‘ جس کے حلق سے مظلوموں کے لیے آواز نہ نکلتی ہو‘ اللہ کی مہربانی ہاورڈ شلٹز جیسے لوگوں پر برستی ہے‘ اللہ ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے جو مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں‘ جو اللہ کے مہاجر بندوں پر مہربانی کرتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
opposition an government 'Lion of God' traditional phrases aviation in National Assembly
Previous Post قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن باہم ’’شیر و شکر‘‘ روایتی جملے بازی
Next Post فوجی عدالتوں پر سیاست ختم کی جائے
Be finished the politics on military courts by Muzammil Saherwardi on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.