counter easy hit

خواجہ محمد نسیم کے والدین مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور افطار ڈنر کا اہتمام

Vienna Iftar Dinner

Vienna Iftar Dinner

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر اور منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم کے والدین مرحومین کی سالانہ برسی کے موقع پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور حاضرین کیلیے افطار ڈنرکا اہتمام منہاج سنٹر ویانا میں پانچ جولائی بروز اتوار کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد افطار ڈنر سے قبل مختصر سی زکر نعت محفل کا منعقد کی گی ۔محفل کا آغاز قاری مظفراقبال کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت شریف پڑھنے کی سعادت غلام مصطفی نعیمی ،ملک خلیل ،آفتاب سیفی ودیگر نے حاصل کی۔

منہاج القرآن آسٹریا کے سابق ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے روزہ کی فضیلت پر روشنی ڈالی ۔منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی نعیم رضا قادری نے روزہ افطاری سے قبل اجتمائی دعائیہ کلمات میں مرحومین کیلیے اجتمائی فاتحہ کرائی اور اُن کے بلند درجات کیلیے دعا کی اور حاضرین کیلیے اور پاکستان کی ترقی خوشخالی اور امن و امان کی بھی خصوصی دعا کی۔

افطار ڈنر اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد الحاج خواجہ محمد نسیم نے اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے تمام حاضرین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔