counter easy hit

دوست ملک چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں میں 20ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے ہیں، طارق عمر

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (محمد اکرم باجوہ) وائس چیئرمین طارق عمر، صدر شاہد محمود، جنرل سیکرٹری، احسان، اللہ فاروقی، جوائنٹ سکریٹری، منیر احمد، فنانس سیکریٹری، خالد آرائیں، یوتھ ونگ کے صدر، چودھری سہیل عامر نے کہا ہے کہ دوست ملک چین کے ساتھ طے پانے والے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں میں 20ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی او رعوام کی خوشحالی کے لئے چین کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور اس سرمایہ کاری پیکیج کے تحت طے پانے والے معاہدوں اور منصوبوں کو مکمل کرنے میں جان لڑا دیں گے۔

پاکستان کودہشت گردی، توانائی بحران ، غربت، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔