counter easy hit

خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور پرویز خٹک کی ملاقات

Khawaja Asif Ishaq Dar Pervez Khattak

Khawaja Asif Ishaq Dar Pervez Khattak

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کبھی وفاقی حکومت کا بائیکاٹ نہیں کیا، جوڈیشل کمیشن بن جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں دوسرے صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کے مسائل بھی حل کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور اسد عمر نے اسلام آبادمیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورخواجہ آصف سے ملاقات کی جس میں صوبے میں بجلی سے حاصل آمدنی پر بات چیت سمیت بجلی کی رائلٹی کے معاملات اور خیبر پختونخوا کو ٹیکس آمدن سے ملنے والا حصہ بھی زیر غور آیا۔

بعد میں میڈیاسے گفتگو میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایاکہ پرویز خٹک سے خیبر پختونخوا کے ہائیڈل منافع کا معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی منافع کی مد میں ڈیڑھ سو سے 2 سو ارب روپے کے واجبات بنتے ہیں۔