counter easy hit

آرمی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری ، فوجی عدالتوں کی اوپن کارروائی کا فیصلہ جج کریگا

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے ، فوجی عدالتوں کی کاروائی اوپن یا بند کمرے میں کرنے سے متعلق جج خود فیصلہ کرے گا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی سمری وزارت دفاع نے بھجوائی تھی۔ وزارت دفاع کی سمری میں وزیر اعظم کی ایڈوائس شامل تھی۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کے ججوں ، وکلاء اور گواہوں کو سکیورٹی تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ فوجی عدالتوں کی کاروائی اوپن یا بند کمرے میں کرنے سے متعلق جج خود فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کی ترمیم سے پہلے اندارج کئے گئے مقدمات پر بھی ہو سکتی ہے تاہم فوجی عدالت کا جج خود فیصلہ کرے گا کہ کاروائی کس طرح چلانی ہے۔