counter easy hit

خان پور میں 5ِسالہ بچے کو پولیو ہونے کی تصدیق

Khanpur in 5salh

Khanpur in 5salh

شکارپور …….خانپور میں 5 سالہ بچے کو پولیو ہونے کی تصدیقی رپورٹ سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق 18روز قبل خانپور میں یوسی شبیرآباد کے گاؤں چیزل جتوئی میں 5سالہ لڑکےمحمد سلیم ولدمینہل جتوئی کی اچانک داہنی ٹانگ اور بازو سکڑنا شروع ہوگئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت شکارپور نے ماہر ڈاکٹروں پر مبنی ٹیم کی جانب سے مذکورہ گاؤں پہنچ کر متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کرنے کے بعد رپورٹس اسلام آباد لیبارٹری روانہ کردی گئی تھیں۔لیبارٹری سے رپورٹس واپس آنے کے بعد تصدیق ہوگئی ہے کہ متاثرہ بچے کو پولیو ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر امتیاز فاروق میمن نے بتایا کہ مذکورہ یونین کونسل سمیت پورے ضلع میں دوبارہ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔