counter easy hit

وزیراعلیٰ نے پنجاب ترقی کی شاہرا ہ پر گامزن کر دیا، خان یوسف

 Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے میدان میں میاں شہباز شریف کی خدمات قابل تعریف ہی نہیں لائق تحسین بھی ہیں۔ کسان پیکیج دیہی روڈز پروگرام’پڑھو پنجاب‘ بڑھو پنجاب اہم کارنامے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دیہی عوام کو شہری عوام کے برابر سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنی مدت پوری کرے گی۔ حکومت کو بلیک میل کرنیوالا ٹولہ ماضی کی طرح اس بار بھی ناکام ہوں گے