counter easy hit

عمران خان مایوسی میں برابھلاکہہ رہےہیں، خورشید شاہ

Khan lived in despair brabhlakhh Shah

Khan lived in despair brabhlakhh Shah

اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان مایوسی میں برابھلاکہہ رہےہیں ، اسلام آبادبند کرنے کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بھی لاعلم تھی ، انہوں نے کہا کہ و ہ گوگوکے نعرو ں پر یقین نہیں رکھتے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نےسکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان احتجاج سے پیچھے ہٹنے پرفرسٹیشن کاشکارہیں ۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ اپنے ہی صوبے میں حمایتی جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا ،اسلام آبادبند کرنے کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی قیادت خود لاعلم تھی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیشہ جمہوریت کی حفاظت کی ،نوازشریف کوکبھی تحفظ نہیں دیا،امپائر بھی سامنے آگئےہیں اور چیزیں بھی کھل کر سامنے آرہی ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وہ گوگوکے نعروں پر یقین نہیں رکھتے، ایسے نعروں میں ہم خود گوہوجاتےہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website