counter easy hit

ایران پرالزامات کا جواب آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی جمہوریت کو تماشہ قرار دے دیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایران میں انتخابات کے دوران ہنگاموں اور جمہوری عمل پر امریکی حکومت اور میڈیا کی طرف سے ماضی میں کیے گئے بھرپور طنز کا جواب’ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ میں انتخابات کو تماشہ قرار دے دیا۔آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا میں صدارتی انتخاب کے بعد الزامات اور تلخی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخاب نے امریکا کی جمہوریت کی حقیقت کو بےنقاب کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ’ کیا تماشا ہے، ایک کہتا ہے یہ امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دھوکے والا الیکشن ہے، یہ کون کہہ رہا ہے؟ ملک کا صدر‘۔ انہوں نے کہا کہ ’صدر کے حریف کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، یہ امریکا کے انتخابات اور جمہوریت کی حقیقت ہے‘۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں آخری پولنگ اسٹیشن بند ہونے کے 24 گھنٹے سے زائد وقت کے بعد بھی وائٹ ہاؤس کے مقابلے کا اب بھی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب میں فراڈ کا الزام لگا کر اپنی ریپبلیکن پارٹی کے رہنماؤں کو بھی پریشان کردیا ہے، جبکہ ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کی مہم کی ٹیم نے ڈونلڈ ٹرمپ پر لاکھوں پوسٹل ووٹرز کے انتخابی حقوق سے انکار کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ چار سال قبل انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن کامیابی کے امریکا کی ریاست میں گہری ہوتی تقسیم پر واشنگٹن کے مغربی اتحادیوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور جرمنی نے انتخاب کے بعد ’انتہائی خطرناک صورتحال‘ سے خبردار کیا ہے۔ تہران پر امریکا کے ان الزامات کے باوجود کہ اس نے انتخاب والے دن سوشل میڈیا کے ذریعے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ایران کی قیادت عوامی سطح پر یہ اصرار کرتی آئی ہے کہ وہ کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم چلائی اور امریکا کو ایران کے عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے دستبردار کرایا اور ایک بار پھر یکطرفہ پابندیاں عائد کردیں۔ دوسری جانب جو بائیڈن یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ اس تاریخی معاہدے کا دوبارہ حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم منگل کے روز ایران کے سپریم لیڈر نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخاب کے نتائج سے ایران کی پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website