counter easy hit

کرتارپور راہداری کو پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو سونپنے کیخلاف جھوٹا بھارتی پراپیگنڈہ مسترد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارتی حکومت کی طرف سے بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا امن راہدری کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کرتار پور پر راہداری کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ کرتار پور صاحب کے معاملات کو پربھاندک کمیٹی سے لیکر کر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو دینے سے متعلق پراپیگنڈا حقائق سے منافی ہے،پاکستان کرتار پور راہدری کے خلاف بھارتی بے بنیاد اور غلط پراپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، ترجمان نے کہا کہ بھارتی بے بنیاد پراپیگنڈے کو پاکستان سکھ گردوارہ پربھاندک نے بھی مسترد کر دیا، پاکستان سکھ گردوارہ پربھاندک کمیٹی ریحت کے مطابق کرتار پور سمیت گردوارہ صاحبان میں رسومات انجام دینے کی ذمہ دار ہے،ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت کے دعوے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پرجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام گردوارہ پربھاندک کمیٹی کی سہولت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد بھارت میں ہندوتوا سے متاثر بی جے پی کا مذہبی انتشار پھیلانا ہے، کرتار پور راہدری منصوبے کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے اور سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سکھ برادری سمیت پوری دنیا سرِاہ رہی ہے، ترجمان نے کہا کہ بھارت کو مشورہ ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے اپنی اقلیتوں اور انکی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website