counter easy hit

خیرپور : ہیپاٹائٹس سے ایک ہفتے میں 10افراد جاں بحق

Khairpur: 10 killed in a week of hepatitis

Khairpur: 10 killed in a week of hepatitis

خیرپور کے مختلف دیہات میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک وبائی بیماری پھیل گئی ایک ہفتے کے دوران 10افراد جاںبحق ہو گئے کئی افراد بستر مرگ پر داخل متاثر دیہات میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ۔

تفصیلا ت کے مطابق خیرپور کے مختلف دیہات میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک و بائی بیماری پھیل گئی ہے ایک ہفتے کے دوران 10افراد ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہو کر جاںبحق ہو چکے ہیں جبکہ کئی افراد بستر مرگ پر داخل ہیں جن دیہات میں وبائی بیماری پھیل ہے ان میں گوٹھ امین میتلو ،گوٹھ کانہر،گوٹھ ،کھوہ ولی محمد ، گوٹھ قادن میتلو،گوٹھ بھلے ڈنو میتلو،گوٹھ وریو میتلو،گوٹھ منگنہار اور دیگر دیہات شامل ہیں۔

وبائی بیماری میں مبتلا جاںبحق ہو نے والوں میں فیض محمد میتلو،علی گوہر کانہر،شمن علی،ظہیر احمد،سکندر علی منگنہار،رمضان میتلو اور دو خواتین سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

علاقے کے سماجی رہنماؤں عبداللہ شر،عنایت اللہ ناریجو،سید ابوبکر شاہ،امان اللہ میتلو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے کئی افراد جن میں نوجوان اور خواتین شامل ہیں وہ ہیپاٹائٹس بی کی وبائی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں جو بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیپاٹائٹس  بی پر کنٹرول کر نے کے لیے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں  ہنگامی بنیادوں پر متاثر دیہات میں بھیجی جائیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website