counter easy hit

کترینہ اور رنبیر کی صلح کروانے آدتیہ رائے میدان میں آگئے

Katrina and Ranbir Aditya Roy

Katrina and Ranbir Aditya Roy

ممبئی……..بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گرم ہیں ، اس سلسلے میں بالی ووڈ کی آنے والی نئی فلم فتور میں کترینہ کے ساتھی اداکار آدتیہ رائے کپور کترینہ اور رنبیر کی صلح کروانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آدتیہ نے رنبیر اور بار بی ڈول کے درمیان صلح کروانے کی کوششیں شروع کردی ہیں کیونکہ رنبیر ان کے اچھے دوست ہیں، اسی لئے وہ چاہتے ہیں کہ رنبیر اور کترینہ کے درمیان کشیدہ تعلقات اچھی دوستی میں تبدیل ہو جائیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آدتیہ اپنے نئے مشن میں کس حد تک کامیاب ہو تے ہیں۔