yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

قصور اسکینڈل ۔۔۔ہمیں کیا ہو گیا ہے ؟؟

Yes 1 Webmaster August 16, 2015August 16, 2015 1 min read
Kasur Scandal
Share this:
Kasur Scandal
Kasur Scandal

قصور اسکینڈل ۔۔۔ہمیں کیا ہو گیا ہے ؟؟
تحریر: نعیم الرحمان شائق
میرے سامنے قصور اسکینڈل اپنی تمام ترہیبت اور وحشیانہ منظر کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ میں اس منظر سے پیچھا چھڑانا چاہتا ہوں۔ اس خبر سے دور بھاگنا چاہتا ہوں لیکن یہ کام بہت مشکل نظر آتا ہے۔ ارادہ تھا کہ یوم ِ آزادی پر لکھوں گا۔ اپنے پڑھنے والوں کو کچھ تاریخی واقعات کی سیر کراؤں گا لیکن ایسا نہیں کر سکتا۔ مجھے طوعا کرہا بابا بلھے شاہ کے قصور میں ہونے والے وحشیانہ سانحے پر کچھ نہ کچھ لکھنا ہی پڑے گا۔ اس بھیانک واقعے سے راہ ِ فرار اختیا ر کرنا میرے مشکل کیا، نا ممکن ہو چکا ہے۔

قوموں کی تاریخ میں کچھ ایسے واقعات بھی گزرتے ہیں ، جب پوری قوم کا سر شرم سے جھک جاتا ہے ۔ بعض اوقات ایسے لمحات بھی آتے ہیں کہ جب قوم کا سر شرمندگی سے اتنا جھک جاتا ہے کہ پھر بہت دیر سے یہ سر اٹھتا ہے ۔ بلا شبہہ قصور کا یہ الم ناک ۔۔۔ بلکہ ہیبت ناک واقعہ ایسا واقعہ ہے کہ پوری قوم کا سر شرم سے اتنا جھک گیا ہے کہ اب نہ جانے یہ سر کب بلند ہوگا ۔ کہاں گئے مسلم اقدار ؟ ۔۔۔ کہاں گئیں مشرقی روایات ؟۔۔۔ اس اسکینڈل سے پہلے میں ہمیشہ اپنے جاننے والوں کو کہتا کہ تم امریکا اور یورپ کے خواب دیکھنا چھوڑ دو ۔ وہ ہم سے ہر میدان میں آگے ہیں۔

اخلاقی اقدار میں ہم سے پیچھے ہیں ۔ ہم اخلاقی گراوٹ کی اس سرحد کو چھونے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ،جسے مغرب پار کر چکا ہے ۔ میرے دوست مجھے اس پر ٹوکتے ۔ وہ کہتے ، تمھاری سوچ غلط ہے ۔ ہم اخلاقی طور پر بھی دیوالیہ ہوچکے ہیں ۔ میں کہتا ، نہیں ۔ تم غلط کہتے اور سوچتے ہو ۔ وہ کہتے تم ایک غلط دن غلط ثابت ہو جاؤگے ۔ تم نے جسے حقیقت سمجھا ہے ، وہ ایک نہ ایک دن ضرور تمھارے سامنے قیاس یا مفروضے کی صورت میں ظاہر ہو جائے گی ۔ تم ساکت وجامد ہو جاؤ گے ۔ قوم کے ضمن میں تمھار ا اخلاقی تفاخر ہوا میں تحلیل ہو جائے گا ۔ میں کہتا ، نہیں تمھاری سوچ قوم کے ضمن میں درست نہیں ہے۔ اپنی سوچ بدلو۔

Kasur Child Abuse Scandal Families
Kasur Child Abuse Scandal Families

پھر جب قصور اسکینڈل کا علم ہوا تو واقعی میری سوچ کی مخالفت کرنے والے جیت گئے ۔ میں ہار گیا ۔ میں واقعی ساکت و جامد ہوگیا ۔ میری سوچ منتشر ہوگئی ۔ میر ی حقیقت قیاس بن گئی ۔ قوم کے ضمن میں میری ساری دانش وری محض ایک مفروضہ بن کے رہ گئی ۔ پہلی بار مجھ پر یہ راز کھلا کہ ہم تو اخلاقی گراوٹ میں مغرب سے بھی کئی قدم آگے بڑھ گئے ہیں ۔ جو حرکت میرے ملک کے باسیوں نے کی ہو ، مغرب والے شاید ایسی حرکت کرنے کا تصور بھی نہ کریں ۔ اب شاید میرے منھ سے کبھی یہ بات نہ نکلے کہ ہم کم سے کم اخلاقی اقدار میں ان سے آگے ہیں ۔ اب ہم تمام شعبوں میں ان سے پیچھے ہو گئے ہیں ۔ کیا سائنس ، کیا ٹیکنالوجی ، کیا معاش اور کیا سماج ۔۔۔ وہ زندگی کے ہر شعبے میں ہم سے بہت آگے بڑھے گئے ہیں۔

دو سو اسی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی !!! اتنی بری اور گھٹیا حرکت ! ہمیں ہو کیا گیا ہے !! “بچوں ” کا لفظ استعمال کر کے کلیجہ منھ کو آتا ہے ۔ پھر اس سے بھی گھٹیا اور ذلیل حرکت یہ کہ ان گندے مناظر کو فلمایا گیا ۔ کیا کبھی کوئی ایسی حرکت پہلے بھی دیکھی اور سنی گئی تھی ؟ اس سوال کا جواب “ہر گز نہیں ” میں ہوگا ۔ پھر اس سے بھی گھٹیا اور ذلیل حرکت یہ کہ ان فحش فلموں کو چائلڈ پورنو سائٹس کو فروخت کر دیا گیا ۔ ایک خبر بتاتی ہے کہ پینتیس کروڑ میں یہ فلمیں فروخت کی گئیں ۔ساتھ ساتھ والدین کو بلیک میل کر کے جو رقم کمائی گئی ، وہ الگ ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہم روز بہ روز اپنی اخلاقی اقدار بھول رہے ہیں ۔ ہم روز بہ روز وحشی ہوتے جارہے ہیں ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ ہم نےا سلام کی حقیقی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ کیوں کہ اتنی گھٹیا حرکت کی نہ صرف اسلام اجازت نہیں دیتا ، بلکہ اس طرح کے کام کرنے والوں کو اسلام سخت سزا کا مستحق بھی سمجھتا ہے ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے مشرقی اقدار بھی بھول گئے ہیں ۔ جب سے مغرب کا خام اخلاقی مال ہمار ی بازاروں میں بکنے لگا ہے ، ہم اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکے ہیں ۔ اب صورت حال اس جگہ آ پہنچی ہے کہ ہم نے اخلا قی گراوٹ میں مغرب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔سیدھی سی بات یہ ہے کہ مغرب نے ہم سے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ مشرقی اقدا ربھی چھین لیے ہیں۔

Kasur Scandal Suspects
Kasur Scandal Suspects

قصور اسکینڈل بہت بڑا واقعہ ہے ۔ ملزموں کو تحقیق و تفتیش کے بعد سزا ضرور دینی چاہیے کہ وہ اس کے مستحق ہیں ۔ لیکن ایسے واقعات کی مکمل طور پر روک تھام کے لیے بہت ماہرین ِ نفسیات اور مفکرین و دانش وران کو اس بارے میں بہت زیادہ غور وخوض کی ضرورت ہے کہ آخر ایسے واقعات رو نما کیوں ہوتے ہیں ۔ آخر کیا وجہ ہےکہ ہم روز بہ روز اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوتے جارہے ہیں ۔ کافی سوچ و بچار کے بعد اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کیے جائیں گے ، وہ ضرور موثر ثابت ہوں گے ۔ قصہ ِ مختصر یہ کہ اس ضمن میں صرف جذبات سے نہیں ، جذبات سے ہٹ کر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تحریر: نعیم الرحمان شائق
ای میل: shaaiq89@gmail.com
فیس بک: fb.com/naeemurrehmaan.shaaiq

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Khizar Hayat Tarar
Previous Post پی اے ٹی کی وطن عزیز کو کرپٹ لیڈر شپ کے شکنجے سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد
Next Post وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکا
Shuja khanzada

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.