counter easy hit

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں اور تقریبات

Kashmiris Solidarity Rallies

Kashmiris Solidarity Rallies

لاہور (یس ڈیسک) بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ریلیاں نکالیں۔ بڑے کیا بچے بھی ریلیوں میں شریک ہوئے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز بنے۔ رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کی ریلی میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے صادق آباد میں اسکول کے بچوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ وہاڑی میں جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام ٹی ایم اے چوک تک ریلی نکالی گئی۔

جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا۔ نارووال میں مختلف جماعتوں اور تاجروں نے ریلیاں نکالیں۔

شرکاء نے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے ۔ ڈیرہ بگٹی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکولوں کے بچے اور شہری بھی شامل ہوئے اٹک میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے لالہ زار گراؤنڈ سے ریلی نکالی۔ اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے پتوکی کے کچہری چوک میں ریلی نکالی گئی۔

تاجر برادری، جمعیت علمائے اسلام ، مرکزی جمیعت اہلحدیث ، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔ لاڑکانہ ، سرگودھا، بہاولپور، کلور کوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ ، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں بھی کشمیر ڈے کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور انسانی ہاتھوں کی رنجیر بنائی گئی۔