counter easy hit

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ میں انکے ساتھ ہیں، صدر مملکت

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جنگ میں ان کے ساتھ ہے۔

بین الاقوامی برادری آزادی کی جدوجہد اور دہشت گردی کے درمیان فرق رکھے یوم یکجہتی کشمیر پر کے موقع پر صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو 67 سالوں سے حق خود ارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔

بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہتھیار آزادی اور حق خود ارادیت کاجذبہ ختم نہیں کر سکتے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔