counter easy hit

تھر میں پانچ دن میں مرنیوالے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھرپارکر (یس ڈیسک) تھرپارکر مبینہ غذائی قلت اور قبل از وقت پیدائش کے باعث مزید تین بچے انتقال کر گئے۔

رواں ماہ مرنیوالے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ کے سرکاری اسپتال میں نومولود بچہ جس کی پیدائش قبل از وقت ہوئی اور کچھ گھنٹوں میں انتقال کر گیا۔

جبکہ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے سبب ننگر پارکر اور تلوئی سے تعلق رکھنے والے تین اور چار دن کے دو بچے ہلاک ہو گئے۔ آج کی تین ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ مرنیوالے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔