yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

باب کشمیر

Yes 2 Webmaster August 6, 2015 1 min read
Azad Kashmir
Share this:
Azad Kashmir
Azad Kashmir

تحریر : عارف کسانہ
کشمیر جانے کے تاریخی راستہ پر واقع بھمبر شہر جسے بابِ کشمیر بھی کہا جاتا ہے یہ آزاد کشمیر کا سب سے زیادہ میدانی علاقہ رکھنے والا شہر ہے۔ ضلع بھمبر آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے سنگھم پر واقع ہے اور اپنے اندر صدیوں کی تاریخ سموئے ہوئے ہے۔ یہاں سے گزرنے والے قافلوں کی صدائے بازگشت ابھی بھی فضائوں میں موجود ہے۔ شہنشاہ جہانگیر نے اپنی مشہور توزکِ جہانگیری میں بھمبر کا بطورِ خاص تذکرہ کیا ہے ۔وادی کشمیر کو پنجاب سے ملانے والی اہم تاریخی شاہراہ پنجاب کشمیر مغل شاہراہ جسے شاہراہِ نمک بھی کہا جاتا تھا اور بھمبر اُس پر اہم پڑائو تھا۔ پنجاب کو وادی سے ملانے والی یہ سڑک بھمبر سے نوشہرہ، راجوری، علی آباد اور شوپیاں سے ہو کر سری نگر پہنچتی تھی۔مغل اِسی راستے سے کشمیر آتے تھے۔مغلوں نے اکبرِ اعظم کے دور میں کشمیر پر اپنا تسلط قائم کیا تو ١٥٨٨ء میں اکبرِ اعظم بھمبر کے راستے ہی پہلی بار کشمیر آیا اور کشمیر کے قدرتی حسن کا اسیر ہوگیا۔

بھمبر کی تاریخی سرائے کو راجہ غنی نے تعمیر کرایا تھا اور اُسے اکبر کے نام سے موسوم کیا ۔ گذشتہ دس صدیوں سے آباد اِس شہر میں بہت سی تاریخی عمارتیں اور آثار موجود ہیں جن میں سے اکثر زمانے کی شکست و ریخت اور ہماری لاپرواہی کا شکار ہو چکی ہیں اور اب بس بچے کھچے نشان باقی ہیں اگر یہی تاریخی ورثہ کسی یورپی ملک میں ہوتا تو مرجع خلائق ہونے کے ساتھ اُن کا انتظام بھی بہت عمدہ ہوتا۔ بھمبر شہر میں مغلیہ دور کی سرائے کے تو آثار بھی ختم کردیے گئے ہیں جبکہ شہر کے مغرب میں واقع مغلیہ دور کی یادگارباولی ایک کوڑے کرکٹ کا مرکز بن چکی ہے یہ وہی تاریخی باولی ہے کہ ہمارے بچپن میں جب بھی کوئی مہمان باہر سے بھمبر آتا تھا تو ہم اُسے یہ دیکھانے کے لیے ضرور لے جاتے تھے۔ بھمبر کی دوسری تاریخی عمارتوں اور دورِ ماضی کے دیگر آثارکی بھی تقریباََ یہی صورتِ حال ہے۔

سطح سمندر سے تقریباََ ایک ہزار میٹر بلندی پر واقع باغسر کے قلعہ کی بابت معلوم نہیں کہ وہ کس حال میںہے کیونکہ بھمبر سے مجھے سویڈن آئے ایک مدت ہوچلی ہے اور اِس دوران زیادہ تفصیل سے اُن جگہوں پر جانا نہیں ہوسکا۔بھمبر کثیرالنسلی آبادیوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں ریاست جموں کشمیر کے مختلف علاقوں اور پاکستان سے بھی آئے ہوئے لوگ باہمی محبت و مودت کے تحت آپس میں شیروشکر زندگی بسر کررہے ہیں۔ مختلف نسلوں، قبائل اور علاقوںسے تعلق رکھنے والے ایک پُر امن معاشرہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ فرقہ وارانہ بھائی چارہ ، برداشت اور تحمل کی جو فضا آج بھی بھمبر میں نظر آتی ہے وہ ملک کے دوسرے علاقوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اگرچہ یہاں کے کچھ سیاسی عناصر نے ماضی میں اپنے سیاسی مفادات کے لیے برادری ازم کے تعصب کوہوا دیکر اپنے مذموم مقاصدکو حاصل کرنے کی کوشش کی۔

مگر انتخابی سیاست کے رخصت ہوتے ہی تعصبات کے وہ بادل بھی چھٹ جاتے رہے اور اب تو لوگوں کو اِس بات کا ادراک بھی ہو چلا ہے کہ یہ محض اُن عناصر کی ذاتی مفاد کے پھیلائی ہوئی نفرت ہے اور اب لوگ اِن تعصبات کے حصار سے نکل رہے ہیں جس سے بھمبر کے معاشرہ میں اور بھی خوبصورتی پیدا ہوگی۔ غمی اور خوشی کے مواقع پر اہلیانِ بھمبر یوں اکھٹے ہوجاتے ہیں جیسے ایک ہی خاندان کے فرد ہوں خصوصاََ دکھ ، غم اور افسوس کے مواقع پر پورا شہر یوں امنڈ آتا ہے جیسے یہ دکھ اُن کا اپنا ہو۔ نفسا نفسی کے اِس دور میں ایسی مثالیں خال خال ملتی ہیں۔ تعلیمی میدان میں بھی بھمبر ایک شاندار ماضی رکھتا ہے۔گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول بھمبر اور ڈگری کالج بھمبر کی مثالی درسگاہوں سے ہزاروں فارغ التحصیل طلبا نے نہ صرف آزاد کشمیر، پاکستان بلکہ دنیا بھر میںعملی زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور جب بھی اِن اداروں کے سابق طلبا آپس میںملتے ہیں ہیں تو اپنے اُس یادگار دور کی یادیں ضرور تازہ کرتے ہیں۔

١٩٧٥ ء سے ١٩٨٠ء تک کے پائیلٹ ہائی سکول بھمبر کی حسین یادیںجب میں وہاں چھٹی سے دسویں کا طالب علم تھا اب بھی نہ صرف ذہن میں تازہ ہیں بلکہ کبھی کبھی تو وہ تڑپادیتی ہیں۔یہ امر قابل فخر ہے کہ میرے سکول دور کے ہم جماعت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ میرے ان ہم جماعتوں میں سے ایک قاضی شاہد مقصود ہیں جو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے وابستہ ہیں اور چند سالوں سے چین میں پاکستانی سفارت خانہ میں سائنٹفک اتاشی کی اہم ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ محمد سلیم الیکٹرانکس انجینئر کی حیثیت سے عرب امارات میں ایک اہم ادارے میں فرائض منصبی ادا کررہے ہیں۔ سید اعجاز حیدر بخاری کوپن ہیگن کی بلدیہ عظمیٰ کے منتخب کونسلر ہیں اور ساتھ بچوں کو قرآن حکیم کی تعلیم بھی دیتے ہیں۔

مرزا خالد الرحمن پاکستان ائیر فورس میں آفیسر ہیں۔ اعجاز بٹ ایک عرصہ دراز سے لیڈز برطانیہ مقیم ہیں اور وہاں ایک اہم ادارہ میں ملازمت کے ساتھ میڈیا میں لکھتے بھی ہیں اس اس طرح اپنے خیالات دوسروں تک پہنچاتے رہتے ہیں۔جاوید اقبال طویل عرصہ سے جرمنی میں مقیم ہیں۔ایک اور کلاس فیلو راجہ اظہر اقبال ہیں جو آزادکشمیر پولیس میں ڈی ایس پی ہیں۔دیگر دوستوں جن میں مدثر بخاری ، رانا عبد الحمید، راجہ جاوید اقبال، اظہر حسیب، جاوید اکبر راجہ اور دوسرے کلاس فیلو بھی اپنے اپنے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اساتذہ اور ہم جماعتوں میں کئی ایک اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں جن کے لیے مغفرت کی دعا ہے۔بھمبر ایک مردم خیز سرزمین ثابت ہوا ہے اور اس شہر سے تعلق رکھنے والے سول اور مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائیں ہیںاور ملک و ملت کا حقیقی سرمایہ ثابت ہوئے ہیں۔سرزمین بھمبر کو اپنے ان سپوتوں پر فخر ہے۔

Arif Kisana
Arif Kisana

تحریر : عارف کسانہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Journalist
Previous Post بڑا صحافی بننے کے رہنما اصول
Next Post جاوید ہاشمی 14 اگست کو (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے، آن لائن ذرائع
Javeed Hashmi

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.