counter easy hit

کشمیر پر ایک ملین دستخطی مہم، سلواکیہ میں ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Signature Campaign Slovakia

Signature Campaign Slovakia

براٹیسلاوا (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو)نے مسئلہ کشمیر پر اپنے ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں پیرکے روز ہنگری میں کامیاب کیمپ کے انعقاد کے بعد منگل کے روزمشرقی یورپ کے ایک اورملک سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوامیں ایک روزہ کیمپ لگایاگیا۔ بڑی تعدادمیں سلواکیہ کے باشندوں نے مہم کی دستاویزپر دستخط کرکے مظلوم کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کااظہارکیا۔

یورپ میں کشمیرکونسل ای یوکی طرف سے ایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔ ابتک اس مہم کے دوران جس کا آغاز قبل بلجیم سے ہوا تھا، یورپ کے متعدد ممالک میں لوگوں سے کشمیریوں کی حمایت میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔اس مہم کو یورپی ممالک میں متعدد مقامی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کی حمایت و معاونت حاصل ہے۔ بدھ گیارہ مئی کوآسٹریاکے دارالحکومت ویانامیں بھی ایک روزکیمپ لگایاجائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یوعلی رضاسید جو مہم کے منتظم بھی ہیں، نے کہاکہ ہنگری اورسلواکیہ میں مہم بہت کامیاب رہی ہے اور اس دوران لوگوں میں اس مہم کے حوالے سے کافی دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔ انھوں نے بتایاکہ اس سے قبل بھی یورپ میں جہاں جہاں بھی کیمپ لگائے گئے ، لوگوں نے کافی دلچسپی ظاہرکی اور کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ علی رضاسید نے امیدظاہرکی کہ یورپ سے ایک ملین دستخط حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔