yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اقوام متحدہ بتائے کشمیر کی قراردادوں پر عملدرآمد کیوں نہیں ہورہا :نواز شریف

Yesurdu February 5, 2016 1 min read
Share this:
Kashmir: Nawaz Sharif
Kashmir: Nawaz Sharif

آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈھائی بلین کی لاگت آئے گی ، آزاد کشمیر حکومت رقم کا بندوبست نہ کرسکی تو وفاق کی جانب سے یہ رقم ادا کی جائے گی :وزیر اعظم کا آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب
مظفر آباد (یس اُردو) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی کشمیر کو بھلا نہیں سکتا ، ہماری کشمیر سے پرانی وابستگی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام صرف اس حق کا تقاضا کر رہے ہیں جس کا وعدہ یو این او نے ان سے کیا ہے ، آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو پوری دنیا کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیئے کہ وہ قرار دادوں پر عملدرآمد میں کیوں ناکام ہوا ہے ، اگر اس کی قرار دادوں پر عمل نہیں ہوتا تو اس کو سوچنا چاہیئے کہ دنیا کی قوموں کا کیا حال ہوگا ، آج تاریخ ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو پکار رہی ہے ، وہ سوال کر رہے ہیں کہ ہم آنے والی نسلوں کو کیا دے کر جا رہے ہیں ، ہم نے اس خطے کو ایک نئی سوچ دی ہے، چین کے ساتھ سی پیک کا منصوبہ اسی سوچ کا مظہر ہے ، ہماری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ پورے خطے کیلئے امن کا باعث بنے ، اس میں بھارت اور کشمیر دونوں جگہ رہنے والے عوام شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ سب انسانوں کے انسانی حقوں کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے ، کیسے ممکن ہے کہ کشمیر کا ایک حصہ سکھی اور دوسرا دکھ میں مبتلا ہو ، آج پاکستان اور بھارت اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، ملکوں کے درمیان اختلافات انہونی بات نہیں ، میں نے بھارت کی قیادت کو بھی اس جانب متوجہ کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل مذاکرات میں ہے ، امن سے ہی دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتیں ترقی کر سکتی ہیں ، ہم نے بھارت کو دہشتگردی سمیت ہر مسئلے کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جس خطے میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے ، ہم نے چین کے تعاون سے سی پیک منصوبہ شروع کیا ، سی پیک منصوبے کے ثمرات کشمیر تک بھی آئیں گے جس میں سڑکیں اور بجلی کے منصوبے بھی شامل ہیں ، ہائیڈرو پاور دیامر ، بھاشا ڈیم جیسے منصوبے اس میں شامل ہیں جس سے علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جن ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے اس کا نوٹس لیا جائے گا تاکہ اس کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کو بہت کم نرخ پر بجلی فروخت کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ بجلی کی پیداوار میں جو قلت ہے اس کو بھی دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اس سال بجلی کی قلت کم ہوگی اور 2018 تک اس کو مکمل ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ایک بڑے منصوبے کو مکمل ہونے میں چار سے دس سال تک لگتے ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ اس کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے ، ان منصوبوں میں چین کا بہت بڑا تعلق ہے جس نے پاکستان میں 40 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ چین نے پاکستان میں نجی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کی جس سے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے مظفر آباد تک ریلوے لائن بھی بچھائی جائے گی ، اس کے علاوہ ایک ایکسپریس وے بھی اسلام آباد سے مظفر آباد تک تعمیر کی جائے گی اس سے قبل 1990 میں ہماری حکومت نے مظفر آباد تک سڑک تعمیر کی تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی آئندہ نسلیں ہم سے پوچھتی ہیں کہ ہم نے ان کو مستقبل کیلئے کیا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے میری محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ہم مستقبل میں بھی کشمیر کی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ۔ یہ آزاد کشمیر کے لوگوں کا حق ہے کہ وہ ترقی کریں ، وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں اور اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے ڈھائی بلین لاگت آئے گی ۔ اگر آزاد کشمیر کی حکومت ڈھائی بلین میں سے نصف خود فراہم نہ کرسکی تو وفاق کی جانب سے یہ رقم آزاد کشمیر حکومت کو ادا کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہم سب ریاست پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، ہمیں چاہیئے کہ ہم آپس کے اختلافات کو فراموش کر کے ملکی ترقی کیلئے کام کریں ، میں چاہتا ہوں کہ اپوزیشن اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پی آئی اے کی بہتری چاہتے ہیں مگر کچھ عناصر ہمیں کام نہیں کرنے دے رہے ، وہ نہیں چاہتے کہ اس کا خسارہ کم کیا جائے اور یہ ایئرلائن دنیا کی کامیاب ایئرلائن بنے ، مگر کچھ سیاسی جماعتیں اپنے فوائد کیلئے ان لوگوں کا ساتھ دے رہے ہیں تو یہ غلط بات ہے ، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو ٹھیک کریں اور ہڑتالوں کے سامنے سر نہ جھکائیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کریں ، آپ سب جانتے ہیں کہ ہم نے دہشتگردوں سے مذاکرات بھی کئے مگر جب یہ سب چیزیں کامیاب نہیں ہوئیں تو ملکی مفاد میں ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا ۔ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو آنے والی نسلوں کے لئے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ، ہم کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دیا جائے ، ہمیں ہی اس ملک کو سنبھالنا ہے اور یہ باہمی اتفاق سے ہی ممکن ہوسکے گا ، میری خواہش ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں آزاد کشمیر کی ترقی اور فلاح کیلئے کام کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دھرنوں کے باوجود ان کو پارلیمنٹ سے نہیں نکالا ، انہوں نے دھرنوں میں جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے ، انہوں نے وزیر اعظم کو گلے میں رسہ ڈال کر پرائم منسٹر ہائوس سے نکالنے کی بات کی ، ہم نے برداشت کا مظاہرہ کیا اور آج بھی کر رہے ہیں ، آج جمہوریت کے فروغ کی ضرورت ہے ، ہمارے ملک میں جمہوریت نہ رہی تو مشرقی پاکستان کا سانحہ ہوا ، بلوچستان اور کراچی کے حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کی اور آج کراچی میں روشنیاں اور زندگی واپس لوٹ رہی ہے ، جب اس شہر میں بجلی کی قلت ختم ہوگی تو اس کا کسان اور تاجر خوشحال ہوگا ، اگر ہم منفی کاموں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے تو اس کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post کراچی :پی آئی اے ملازمین نے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے دیا
Next Post واٹس ایپ پر 256 لوگوں سے بیک وقت گروپ چیٹ

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.