لندن ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) جموں و کشمیرا ینڈیپنڈنٹ پیپلز الائنس کے زیر اہتمام مقامی لائبریری ہال میں موجودہ چائنہ پاکستان اکنامک کو ریڈور اور جموں و کشمیر کے موضوع پر ایک اہم کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد درحقیقت چائنہ اور پاکستان اکنامک کو ریڈورکے جموں و کشمیر اور گردونواح میں بسنے والے ممالک پر گہرے اثرات بارے آگاہی فراہم کرنا تھا اس موقع پر اپنے صدارتی خطبہ میں چیئرمین یونائیٹیڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ( یو کے پی این پی ) و سیکرٹری جنرل جمو ں و کشمیرا ینڈیپنڈنٹ پیپلز الا ئنس (جے کے آئی پی اے ) سردار شوکت علی کشمیری نے کہاکہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو پس پشت ڈال کر چائنہ پاک اکنامک کوریڈور قابل قبول نہیں۔



































