counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں 27 سال کے دوران 94 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیری شہید

this-evidence-resulted-in-22-thousand-824-kashmiri-women-have-been-widowed-reports

this-evidence-resulted-in-22-thousand-824-kashmiri-women-have-been-widowed-reports

سری نگر: (یس نیوز) کشمیر میڈیا سروس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے 31 اگست 2016 تک مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی پولیس اور فوج کے ہاتھوں 94 ہزار 504 بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

ان اعدادو شمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی دستوں نے گزشتہ 27 سال کے دوران ہر سال وہاں اوسطاً 3500 افراد کو شہید کیا ہے، یعنی ہر روز کم سے کم 9 کشمیری بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہید کیے جارہے ہیں۔مذکورہ شہادتوں کے نتیجے میں 22 ہزار 824 کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں جب کہ یتیم ہوجانے والے بچوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 586 ہے، ان میں وہ 7 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیری بھی شامل ہیں جنہیں اس پورے عرصے میں دورانِ حراست شہید کیا گیا جب کہ اسی 27 سالہ مدت میں ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔ دہشت گردی اور بدامنی کا الزام لگا کر اس دوران کشمیریوں کے ایک لاکھ سے زائد گھروں کو بھی مسمار کردیا گیا۔ان اعداد و شمار کا ایک اور بھیانک پہلو وہ 10 ہزار سے زائد کشمیری خواتین ہیں جن کے ساتھ قابض بھارتی بھیڑیوں نے اجتماعی آبرو ریزی جیسے سنگین ترین انسانی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website