counter easy hit

او آئی سی کا کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان

human-rights-commission-should-analyze-and-report-violations-of-human-rights-in-kashmir-oic

human-rights-commission-should-analyze-and-report-violations-of-human-rights-in-kashmir-oic

نیویارک: (یس نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ صبا الخالد الصباح کی زیر صدارت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  کے 57 ممالک کا سالانہ رابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپوں کی رپورٹوں کی توثیق کی گئی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے زیر بحث لایا گیا۔اوآئی سی  کے خود مختار، مستقل انسانی حقوق کمیشن پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کا جائزہ لےاور وزارتی کونسل کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خوداردیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق  دلوانے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ قبل نوجوان حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہونے والی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک نئے موڑ پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت روکنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت پر دباؤ ڈالے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر سمیت فلسطینیوں کے نصب العین، مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں امن و اسحکام کی بحالی کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website