counter easy hit

کرینہ کپوراور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Kareena Kapoor, Saif Ali Khan blessed with a baby boy!

Kareena Kapoor, Saif Ali Khan blessed with a baby boy!

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارز کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں آج صبح ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کرینہ کپوراورسیف علی  کے ہاں آج صبح ممبئی کے اسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کا نام “تیمورعلی خان پٹودی”رکھا گیا ہے۔ جس پر اعتراض کرتے ہوئے بہت سے پیغامات آنا شروع ہوچکے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امیر تیمور کے نام پر رکھا گیا نام اچھا شگون نہیں ہے جس کہ ایک ظالم اور جابر مسلمان تھا ۔بیٹے کی پیدائش کے بعد سیف  اورکرینہ

Kareena Kapoor, Saif Ali Khan blessed with a baby boy!

Kareena Kapoor, Saif Ali Khan blessed with a baby boy!

کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کوآپ سب سے شئیرکرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں جب کہ ہم مداحوں کے بھی شکرگزارہیں جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اس حوالے سے کرینہ کپورکے والد رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ ہم بچے کی پیدائش پربہت خوش ہیں جب کہ کرینہ اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربھی فنکاروں کی جانب سے کرینہ اورسیف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے  جہاں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرنے دلچسپ اندازمیں خوشی کا اظہارکیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website