counter easy hit

جامعہ کراچی،این ٹی ایس کے زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ شیڈول کا اعلان

UniversityofKarachiNTStests_12-10-2015_206896_l. [downloaded with 1stBrowser]کراچی ……جامعہ کراچی میں بیچلرز پروگرام میں داخلے کے لئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ 13 دسمبر کو منعقدہوگا۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق بیچلرز پروگرام میں داخلے کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کو سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پری انجینئرنگ کے طلبہ کا فارم نمبر1501 تا2788 کا داخلہ ٹیسٹ 13دسمبر کو لیاقت علی خان گرلز کالج فار ہوم اکنامکس گلشن اقبال میں ہوگا جبکہ فارم نمبر2789 تا4607 کا داخلہ ٹیسٹ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07،فارم نمبر4608 تا5946 کا ٹیسٹ نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ کریم آباد ،فارم نمبر5947 تا7637 کا داخلہ ٹیسٹ خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن گلشن اقبال ،فارم نمبر7640 تا12868 کا داخلہ ٹیسٹ وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔پری میڈیکل کے طلبہ کا فارم نمبر 1524 تا2947 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہرڈھائی بجے خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن گلشن ،فارم نمبر2948 تا12872 کا ٹیسٹ وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔جنرل سائنس کے طلبہ کا فارم نمبر 1512 تا12553 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر ڈھائی بجے نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ کریم آباد ، ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر نگ کے طلبہ کا فارم نمبر 1572 تا12012 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہرڈھائی بجے خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال منعقد ہوگا۔ہوم اکنامکس کے طلبہ کا فارم نمبر 1658 تا11534 کاداخلہ ٹیسٹ دوپہر ڈھائی بجے رانا لیاقت علی خان گرلز کالج فار ہوم اکنامکس گلشن اقبال،ہومینیٹزفارم نمبر1560 تا12418 کاداخلہ ٹیسٹ دوپہرڈھائی بجے نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ میں منعقد ہوگا۔کامرس ،ڈی بی اے اور ڈپلومہ ان کامرس کے طلبہ کا فارم نمبر 1502 تا7200 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہرڈھائی بجے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07اور فارم نمبر 7254 تا12871 کا داخلہ ٹیسٹ ڈھائی بجے رانا لیاقت علی خان گرلز کالج فار ہوم اکنامکس گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔