counter easy hit

کراچی میں چٹخارے دار فوڈ فیسٹول، شہریوں کی دلچسپی

Food Festivals

Food Festivals

کراچی (یس ڈیسک) چاروں طرف اتنی اشتہا انگیز خوشبوئیں کہ سانس لیتے ہی آنکھیں بند اور منہ میں پانی بھر جائے۔ جی ہاں ، یہ نقشہ ہے کراچی میں لگے فوڈ فیسٹیول کا۔ جہاں گرما گرم باربی کیو، ٹھنڈی ٹھار آئسکریم ، مشروبات اور دنیا جہان کے کھانے دستیاب ہیں۔فریرئیر ہال میں لگائے جانے والے فیملی فوڈ فیسٹیول میں کراچی کے شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

چٹ پٹے اور خوش ذائقہ کھانوں کی خوشبو نے لوگوں کا دل جیت لیا۔کہیں میٹھا تو کہیں تیکھا،جبکہ چھوٹوں بڑوں کی تفریح کیلئےکھانے کا مقابلہ بھی ہوا-کھانوں کی مختلف ورائٹی نے فوڈ لورز کو اپنی جانب ایسا کھینچا کہ جو آیا، اُس نے پیٹ اور نیت بھر کے کھایا۔وزیٹرزکا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ماحول خوشگوار اور کھانے کا مزہ دوبالا ہو جا تا ہے۔فوڈ فیسٹیول میں کراچی کے شہریوں کے علاوہ غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔

منچلے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ کھانے پاکستانی ہوں یا کونٹی نٹل کراچی کے فوڈ لورز نے اس معاملے میں زندہ دلان لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فوڈ فیسٹیول میں کراچی کے شہریوں کی غیر معمولی دلچسپی دیکھتے ہوئے امکان یہی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس تواتر کے ساتھ ہوں گے۔