counter easy hit

تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

جدہ (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں خیبر پختون خوا کے سوا ہرجگہ دھاندلی ہوئی، صرف خیبر پختون خوا سے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ 2013 ءکے انتخابات سے امید تھی کہ سب سے شفاف الیکشن ہونگے،لیکن وہ الیکشن سب سے زیادہ متنازع ہوئے۔پنجاب،سندھ ،بلوچستان میں سب پارٹیوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے اس لیے وہاں سے سینیٹ کے الیکشن میں حصہ نہیں لینگے۔ ان کی جماعت صرف خیبر پختون خوا سے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی۔

عمران خان نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے میں تاخیر کی جارہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ افتخار چودھری نے دھاندلی چھپانے کی کوشش کی، ان کی عدالت میں گئے تو کہا گیا کہ 20 ہزار مقدمات پڑے ہیں۔عمران خان نے حکومت کی جانب سے بجلی اور پیٹرول پر سرجارچ عائد کرنے پر تنقید بھی کی۔