counter easy hit

کراچی : رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

Bomb Blast

Bomb Blast

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر سائیکل رینجرز کی گاڑی سے ٹکرا دی۔

دھماکے سے دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے دھماکے میں تین کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ خودکش حملہ آور کی لاش کے اعضا مل گئے ہیں۔

واضح رہے کراچی کے علاقے آرام باغ میں مسجد کے گیٹ پر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ڈھائی سے ساڑھے تین کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔