counter easy hit

صولت مرزا کی 90 اور شفقت حسین کی پھانسی 30 روز کیلئے موخر

Sulat Mirza

Sulat Mirza

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے صولت مرزا اور شفقت حسین کی پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی۔

ایم کیو ایم کے سابق کارکن صولت مرزا کی پھانسی نوے روز تک موخر کر دی گئی۔ آزاد کشمیر کے شہری شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کی مدت تیس دن بڑھائی گئی۔

وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صولت مرزا کو جمعرات کی صبح مچھ جیل میں پھانسی دی جانی تھی تاہم پھانسی سے چند گھنٹے قبل ویڈیو بیان میں صولت مرزا نے الطاف حسین سمیت ایم کیو کی قیادت پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد بہتر گھنٹوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔

شفقت حسین کی پھانسی کم عمری کے باعث روکی گئی۔ حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق توسیعی مدت پر عملدرآمد بہتر گھنٹے کا وقت ختم ہونے کے بعد شروع ہو گا۔