counter easy hit

بطورحریف کوچ پاکستان واپسی کا منتظر ہوں، ڈیو واٹمور

Dav Whatmore

Dav Whatmore

ہرارے : زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ بطور حریف کوچ پاکستان واپسی کا منتظرہوں جہاں پرانے دوستوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق پاکستانی کوچ ڈیو واٹمور نے کہا کہ زمبابوے ٹیم پاکستان کے خلاف جیت کے لئے محنت کررہی ہے جب کہ ریڈ شرٹس گزشتہ 3 ہفتے سے ٹریننگ میں مصروف ہے تاہم پاکستان پہنچ کر اپنے پرانے دوستوں سے ملوں گا۔