counter easy hit

کراچی: رینجرز کا شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ رینجرز اب کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کرے گی۔ شہر بھر میں چلر پلانٹس، واٹر ٹینکس اور الیکٹریکل واٹر کولرز کیلئے یومیہ ایک لاکھ گیلن پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

Karachi: Rangers launch a clean water supply project for citizens

Karachi: Rangers launch a clean water supply project for citizens

کراچی: کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، رینجرز نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم، آباد، حب ریور روڈ اور کوکن محلہ سمیت مختلف علاقوں میں اسٹیل اور سیمنٹڈ واٹر ٹینکس، چلر پلانٹس اور الیکٹریکل واٹر کولر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ رینجرز کی جانب سے نصب کیئے جانے والے الیکٹرکل واٹر کولرز میں فی کولر 500 لیٹر پانی کی گنجائش ہے جبکہ سیمینٹد واٹر ٹینکس میں 400 سے 500 گیلن پانی اور اسٹیل واٹر ٹینکس میں 3000 سے 5000 گیلن پانی کی گنجائش ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website