سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے احتجاج کو پی ایس پی جلسے کا رد عمل قرار دے دیا۔

Karachi: Protest of MQM Pakistan, Nisar khuhro criticiszed
ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اس بات کی خار کھائے بیٹھے ہیں کہ کسی کا جلسہ بڑا ہوگیا اور ان سے ہونہیں پارہا، اگر کسی کا جلسہ بڑا ہوگیا ہے تو یہاں غصہ نہ نکالیں۔ نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بیک فٹ پر کھیلی اس لیے آؤٹ ہوگئی، ایک سیٹی پر شہر بند ہونے کا دور چلا گیا ۔ انہوں نے خواجہ اظہارالحسن پر جوابی وار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بتائیں وہ کس کے اشاروں کے منتظر رہتے ہیں۔








