پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کا دبئی کےرو زونیری کلب سے معاہدہ ہو گیا ہے،دونوں کھلاڑی دو روز میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔

Agreement with Dubai club of two Pakistan football team players
پاکستان ویمن ٹیم کی گول کیپر ماہ پارہ شاہد اور مڈ فیلڈر زولفیا نذیر یکم فروری سے شروع ہونے والی آئی ایف اے لیڈیز لیگ میں روسونیریکلب کی نمائندگی کریں گی،یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستان کی ویمن فٹبالر دبئی میں کسی کلب لیگ کا حصہ بنیں گی ۔ ’جیونیوز‘ سے گفتگو میں ماہ پارہ اور زولفیا کا کہنا تھا کہ ملک میں تو فٹ بال کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، یہ لیگ ان کے پاس اپنے کھیل میں نکھار لانے کا اچھا موقع ہے۔ ماہ پارہ نے 21میچز میں جبکہ زولفیا نذیر6میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔








