counter easy hit

کراچی : نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا

Fire Brigade

Fire Brigade

کراچی (جیوڈیسک) الصبح شہر کی مرکزی شاہراع آئی آئی چندریگر روڑ پر واقع نجی بینک کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے چند ہی لمحوں میں عمارت کی ایک منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔

شدید دھویں کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بروقت کارروائی کر کے تین منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔