counter easy hit

کراچی: سرچ آپریشن میں 5ملزمان گرفتار، 97افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت

Karachi police arrest 5 suspects during search operation, 97 suspects detained

Karachi police arrest 5 suspects during search operation, 97 suspects detained

5 ملزمان گرفتار کرلیے، جبکہ47 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او غلام حسین کورائی کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر منگھوپیر میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران گرفتار کالعدم تحریک طالبان سوات کے کمانڈر گل نواب دہشت گردی کی کارراوئیوں اور اسلحے کی سپلائی میں ملوث ہے۔

کارروائی میں دیگر4 ملزمان بھی گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔ گھر گھر تلاشی کے دوران47 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جنہیں بعد میں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع وسطی کے علاقوں کوثر نیازی کالونی، شادمان ٹاون اور خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس میں 50افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے ۔ سرچ آپریشن ایف سی ایریا میں امام بارگاہ پر کریکر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website