counter easy hit

کراچی : پی آئی بی ، کینٹ ، رضویہ میں سرچ آپریشن28 افراد زیر حراست

karachi-pib-kent-search-operation-in-rizvia-28-suspects-arrested

karachi-pib-kent-search-operation-in-rizvia-28-suspects-arrested

کراچی(یس اردو نیوز) کراچی کے علاقوں پی آئی بی کالونی اور کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں پولیس کاسرچ آپریشن۔23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔رضویہ سوسائٹی ا ور گلبہار سے بھی 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔

کراچی میں پولیس ایکشن تیز ہو گیااور مختلف علاقوں سے 28 ملزمان گرفتار کر لیئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں قائم ہاٹلوں میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ تلاشی کے دوران 11 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔دوسری جانب رضویہ سوسائٹی سے 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے جبکہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر وارادتوں میں ضلع دادو کی پولیس کو مطلوب تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website