counter easy hit

کراچی: ایک گھنٹے میں چار افراد جاں بحق، پولیس مقابلے میں دو ٹارگٹ کلر، ایک ڈاکو ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں اچانک تیزی آ گئی ہے، ایک گھنٹے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس مقابلوں میں 20 افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزم انجام کو پہنچ گئے۔

مختلف کارروائیوں کے دوران گینگ وار کے 2 ٹارگٹ کلر اور ایک ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

میٹھادر میں پولیس مقابلہ کے دوران گینگ وار کے 2 ٹارگٹ کلر ہلاک ہو گئے ، ٹارگٹ کلرز کی شناخت آصف عرف قیامت اور عامر عرف بابا کے نام سے کی گئی۔ دونوں 20 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ہلاک ٹارگٹ کلرز کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔

متعدد بار مارکیٹوں پر دستی بم سے حملے کیے۔ منگھوپیر میں فائرنگ سے 2 افراد اختر اور خان جاں بحق ہو گئے۔ کورنگی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ سینٹرل جیل کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کر کے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔