کراچی میں رینجرز کی جانب سے یاسین آباد قبرستان میں کیے گئے سرچ آپریشن میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

منگھوپیربند مراد کے قریب سے پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عامر عرف کالا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی اور ساکران حسن پیر درگاہ کے ارد گرد روپوش تھا۔ منگھوپیر ہی سے پولیس نے دو منشیات فروشوں عزیزاللہ عرف شینا اور محب اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ مومن آباد میں پولیس نے جوئے کےاڈے پر چھاپہ مار کر3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔








