counter easy hit

کراچی: مون سون بارشیں، 354عمارتیں خطرناک قرار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا، ایس بی سی اے ٹیکنیکل کمیٹی نے 354 مارتیں خطرناک قرار دیتے ہوئے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان کے تحفظ کیلئے عمارتوں کو فی الفور خالی کردیاجائے۔

Karachi: Moonsoon rain, 354 buildings declared dangerous

Karachi: Moonsoon rain, 354 buildings declared dangerous

ڈائریکٹر جنرل آف سندھ بلڈنگز آغا مقصود عباس کی ہدایات پر مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت ایس بی سی اے میں قائم ہنگامی مرکزمیں ادارے کے تمام ٹاؤن سیکشنز کا ٹیکنکل اسٹاف 24گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ خطرناک عمارتوں کی ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 354 عمارتوں میں رہائش یا استعمال خودان کے مکینوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ بارشوں کے سبب یہ عمارتیں اپنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتیں اور گرنے سے انسانی المیے کا سبب بن سکتی ہیں ، اسلئے خطرناک عمارتوں کے مکینوں یا دکانداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کی خاطران عمارتوں میں رہائش اور استعمال کو ترک کیا جائے۔

اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ دوران بارش خطرناک عمارتوں کے قریب نہ جایا جائے اور اپنے ارد گرد موجود خستہ حالت یا غیر معیاری تعمیرات کی حامل عمارتوں کی نشاندہی کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website