counter easy hit

کراچی میں مسجد کے باہر دھماکا، ایک شخص جاں بحق, متعدد افراد زخمی

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے آرام باغ کی برھانی مسجد کے قریب زوردار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسجد کے باہرکھڑی موٹرسائیکل میں دھماکا خیزمواد نصب کیا گیا تھا،جو 1 بجکر 50 منٹ پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔