counter easy hit

کراچی: کورنگی میں شہریوں کے تشدد سے زخمی 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں شہریوں کے ہاتھوں پکڑکر تشدد کا نشانہ بننے والے دو مبینہ ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس سے قبل شہریوں نے ڈکیتی کرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکو پکڑ لیے تھے۔

شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بری طرح مارا پیٹا۔ جس کے بعد انہوں نے دونوں ڈاکوؤں کو ادھ موئی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈاکو طبی امداد کیلئے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔