counter easy hit

کراچی : کنور نوید جمیل کی کامیابی پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا جشن

MQM Workers Elebration

MQM Workers Elebration

کراچی (جیوڈیسک) کنور نوید جمیل کی برتری واضح ہوتے ہی ایم کیو ایم کے کارکن جشن منانے نکل پڑے۔ جناح گراؤنڈ میں خصوصی میوزیکل پروگرام کے دوران منچلوں کے رقص نے سماں باندھ دیا۔

جیسے جیسے نتائج موصول ہوتے رہے ، ایم کیو ایم کے کارکنوں کا جوش و خروش بھی بڑھتا رہا۔ کنور نوید جمیل کی برتری واضح ہوتے ہی ان کے حامیوں کی بڑی تعداد جناح گراؤنڈ پہنچ گئی۔

ووٹوں کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی تعداد بڑھی تو ہر طرف جشن کا سماں نظر آیا ، کوئی مبارکبادیں دیتا رہا ، کسی نے نعرے بازی کر کے خوشی منائی ، جناح گراؤنڈ میں خصوصی میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں منچلے مختلف دھنوں پر رقص کرتے رہے۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔