counter easy hit

کنور نوید جمیل کی کامیابی سے ایم کیو ایم پر لگے داغ دھل گئے : الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام نے ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دے کر ثابت کر دیا کہ حق پرست عوام اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں۔ کنور نوید کی کامیابی سے متحدہ پر لگے تمام داغ دھل گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی کامیابی کے بعد جناح گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا دشمن عناصر کئی ماہ سے متحدہ کی مقبولیت ختم ہونے کا پروپیگنڈا کر رہے تھے ، کنور نوید جمیل کی کامیابی سے متحدہ پر لگے تمام داغ دھل گئے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا پاکستان کے حق پرستوں کونہ کل مائنس ایم کیو ایم فارمولا قبول تھا اور نہ آج ہے ، انہوں نے کہا مسلم لیگ نون میں عسکری ونگ نہیں ہے ؟ کتنی جماعتوں کے عسکری ونگز کے دفاترمیں چھاپے مارے گئے ؟ نائن زیرو سے اگر نیٹو کا اسلحہ پکڑا گیا تھا تو اسے میڈیا کو کیوں نہیں دکھایا گیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ صرف کراچی کے شہریوں کیلئے شناختی کارڈ رکھنے کے غیر قانونی اور غیر آئینی حکم کا نوٹس لے ، الطاف حسین کا کہنا تھا کنور نوید کی کامیابی پر تمام بہادر ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔