counter easy hit

کراچی: کامران چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے کامران چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکوئوں نے گذشتہ روز پولیس اہلکار کو قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا۔

ایس پی گلشن اقبال کے مطابق پہلے مقابلے کے بعد سے فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری تھی۔ دونوں ڈاکو جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کو زخمی اہلکاروں نے شناخت کر لیا۔